بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

3 Aug, 2020 | 05:40 PM

Shazia Bashir

فاران یامین: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی۔


تفصیلات کے مطابق  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کا مسئلہ کشمیر کے معاملے میں حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

  بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور عمران خان کلبھوشن جادھو کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی عمران خان کے دورِحکومت میں ہورہی ہے، کورونا وائرس کے اعداد و شمار کو چھپا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے، ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے، اے پی سی میں اہم تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو سے اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف نے مکمل اتفاق کیا۔

             

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اے پی سی کے انقعاد کے حوالے سے بھرپور سرگرم عمل ہیں، بلاول بھٹو زرداری عید سے قبل بھی لاہور کے متعدد دورے کر چکے ہیں۔ اپنے آخری دورہ لاہور میں لاول بھٹو اہم سیاسی ملاقاتیں کیں تھیں۔ بلاول بھٹوزرداری کی عید سے قبل لاہور میں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے اے پی سی پر تفصیلی مشاورت ہوئی تھی۔

 

 بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماوں کی ملاقات میں رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے اور ایجینڈا فاہنل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، بلاول بھٹو زرداری رواں دورہ لاہور میں اپنی پارٹی کے رہبر کمیٹی کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے، بلاول بھٹو رہبر کمیٹی کے مبران سے اے پی ایجنڈا پر مشاورت کریں گے۔

مزیدخبریں