ٹرین ڈرائیور نے پٹڑی پر لیٹی خاتون کی جان بچا لی

3 Aug, 2020 | 03:31 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : پاکستان میں مہنگائی تمام حدیں عبور پر چکی ہے جس کے باعث غربت اور افلاس میں گزشتہ کچھ عرصہ میں تیزی سے اضافہ ہوا اور غریب لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی نہایت مشکل ہو گیاہے جس کے باعث خودکشی کی آئے روز کئی خبریں سامنے آ رہی ہیں جو کہ ایک پریشان کن ترین صورتحال ہے ۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ریلوے کے ٹریک پر خاتون بیٹھی ہے جبکہ کچھ فاصلے پر ٹرین کھڑی ہے اور اس کا ڈرائیور اس خاتون سے بات چیت کرتا دکھائی دے رہاہے ، اس تصویر نے کئی افراد کو ہلا کر رکھا دیاہے ۔اس تصویر کی اب تفصیل سامنے آنا شروع ہو گئی ہے ، سوشل میڈیا پر فراہم کی جانب سے والی معلومات کے مطابق یہ ٹرینشاہ حسین “ ہے جو کہ لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی نائٹ کوچ ہے جس کے صرف 7 سٹاپ ہیں ۔

شاہ حسین ایکسپریس اپنے سفر پر رواں دواں تھی کہ اچانک اس کے ڈرائیور نے ترنڈہ ریلوے سٹیشن کے قریب ٹریک پر بیٹھی خاتون کو دو ر سے ہی دیکھ کر بھانپ لیا اور ایمرجنسی بریکس لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی اس خاتون کی زندگی بچا لی ہے اور اس کے بعد انہوں نے انجن سے اتر کر خاتون کے پاس جا کر بات چیت کے ذریعے اسے ٹریک سے ہٹانے کی کوشش کی ۔

اس سارے معاملے کے دوران کسی مسافر نے اس کی تصویر بنائی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی جو کہ اب تیزی کے ساتھ وائرل ہو تی دکھائی دے رہی ہے ، سوشل میڈیا پر ڈرائیور ” چوہدری اسد نعیم “ کی بر وقت کارروائی اور ٹرین کو چلانے کی مہارت کو بے حدسراہا جارہاہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ مکمل طور پر الرٹ تھے جس کے باعث ایک انسانی زندگی ضائع ہونے سے بچ گئی ۔

مزیدخبریں