عید کے تیسرے روز حوا کی بیٹی پر قیامت ٹوٹ پڑی

3 Aug, 2020 | 01:40 PM

Shazia Bashir

شاہین عتیق:  عید  کے تیسرے روز شوہر نے بیوی کو معمولی بات پر مارا پیٹا گھر سے نکال دیا، بچے بھی چھین لئے، خاتون داد رسی کے لئے   سیشن کورٹ پہنچی گئی، عدالت نے بچے بازیاب کرا کے خاتون کے حوالے کردیئے۔

 

 تفصیلات کے مطابق عید کے روز بھی گھریلو ناچاقی  میں کمی نہ آ سکی، تیسرے روز خاوند شکیل نے بیوی کو  خرچہ مانگنے پر بچے چھین کر گھر سے نکال دیا، آسیہ اپنے بچوں کی بازیابی کے لیے سیشن کورٹ پہنچ گئی۔

 

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں حافظ محمد فاروق نے بند روڈ کی خاتون آسیہ کو روتے پیٹتے عدالت میں پیش کیا عدالت کو بتایا کہ اس کا خاوند کا تشدد کرنا  روٹین ہے عید کے دن جب کہ ہر گھر میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں اس کا خاوند اس پر تشدد کر رہا ہے میں نے خاوند سے خرچہ مانگا اسے دینے کی بجائے اس پر تشدد شروع کردیا۔

 

 اس کے بادجود احتجاج پر اس سے دودھ پیتا بچہ اور دو بچے چھین لیے اور گھر سے نکال، دیا وہ بچوں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اس کو بچے  دلوائے  جائیں عدالت نے بیلف مقرر کیا جس نے بچوں اور باپ شکیل کو عدالت میں پیش کر دیا، بچوں کو عدالت میں دیکھ کر ماں دودھ  پیتے بچے کو لپٹ گئی جبکہ دونوں معصوم بچے بھی ماں کی ٹانگوں سے لپٹ گئے۔

 

عدالت نے بچوں کو ماں کے حوالے کر دیا او باپ کو حکم دیا کہ اگر وہ بچے لینا چاہتا ہے توہ  وہ گارڈین کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں