کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی موبائل ایپ تیار

3 Aug, 2020 | 10:38 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر ووہان سے جنم لینے والا خطرناک کورونا وائرس دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے، کورونا وائرس سے اب تک  دنیا بھر میں 6 لاکھ 92 ہزار 822 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 23 لاکھ 36 ہزار 624 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 14 لاکھ 46 ہزار 954 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔   

 

  عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے متعدد جدید ٹیسٹنگ کٹس تیار کی جاچکی ہیں لیکن اب کھانسی سے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی موبائل ایپ تیار کرلی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی ایک ایسی ایپ بنانے میں مصروف ہے جو کھانسی کی آواز ریکارڈ کرے گی اور اس کا تجزیہ کرکے بتائے گی کہ کھانسنے والا شخص کورونا وائرس سے متاثرہ ہے یا نہیں۔

اس ایپ کے تحت صارفین کو اپنی کھانسی اور چھینک ریکارڈ کرنے کے لیے کہا جائے گا جس کے بعد ایپ ان آوازوں کو کوویڈ-19 کے مریضوں کی آواز کے ساتھ موازنہ کر کے وائرس کی تشخیص کرے گی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایپ صارفین کی عمر، جنس اور صحت سے متعلق تمام تر معلومات لوگوں کی ریکارڈنگ سننے کے بعد خود ہی پہچان لے گی۔

دوسری جانب روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی، اکتوبر کے مہینے سے ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین رواں ماہ ہی رجسٹرڈ ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ دعوے بھی سامنے آئے تھے کہ روس کے گامالیا انسٹی ٹیوٹ نے کورونا کی ویکسین اپریل کے مہینے میں ہی تیار کرلی تھی اور روسی سیاستدانوں اور امیر ترین افراد کو ویکسین کی ڈوز بھی دی جارہی ہے۔

مزیدخبریں