بچے کے علاج میں تاخیر پر ممتا سراپا احتجاج

3 Aug, 2019 | 11:11 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چودھری ) بچے کے علاج میں تاخیر اور سکیورٹی گارڈ کی بدتمیزی کے خلاف خاتون کا چلڈرن ہسپتال کے سامنے فیروز پورروڈ پر دھرنا، ٹریفک کا نظام درہم برہم، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی اہلکار کے خلاف کارروائی اور بچے کو بہترین علاج فراہم کرنے کی یقین دہانی پر خاتون نے ایک گھنٹے بعد احتجاج ختم کردیا۔ 

گلگت کی رہائشی خاتون عائشہ بی بی اپنے بیٹے کے علاج کیلئے چلڈرن ہسپتال آئی اور بیٹے کے علاج پر توجہ نہ دینے پر واویلا کیا تو مبینہ طور پر ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ نے خاتون سے بدتمیزی اور دست درازی کی جس پر دلبرداشتہ خاتون نے فیروز پور روڈ پر دھرنا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے خاتون کو سکیورٹی گارڈ کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور بچے کو بہترین علاج فراہم کرنے کی یقین دہانی کروانے پر خاتون نے ایک گھنٹے تک جاری رہنے والا دھرنا ختم کر دیا۔ عائشہ بی بی کا کہنا تھا کہ بیٹے کے علاج پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور الٹا سکیورٹی گارڈ سے بدتمیزی کرائی گئی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ غریب اور لاچار ہوں اس لئے سڑک پر احتجاج کرنے پر مجبوور ہوئی ہوں۔ 

مزیدخبریں