ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہین عتیق ) احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت، حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید سات دن کی توسیع، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔

نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو دس دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا، نیب کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حمزہ شہباز کی مزید دو کمپنیوں کا سراغ ملا ہے، اس لیے تفتیش کیلئے ان کا مزید ریمانڈ دیا جائے۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور اسے بلاجواز قرار دیا، وکیل نے استدعا کی نیب کی درخواست مسترد کی جائے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر کچھ دیرکیلئے فیصلہ محفوظ کیا۔ جج امیر محمد خان نے نیب کی درخواست منظور کرلی اور انہیں دس اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے، اس حوالے سے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو مفاد پرست افراد کی نشان دہی کرے گی۔ حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، ن لیگی ایم این اے پرویز ملک اور علی پرویز سمیت دیگر ارکان اسمبلی نے ان سے ملاقات کی۔

حمزہ شہباز کی جوڈیشل کمپلیکس میں موجودگی کے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے حمزہ شہباز کی گاڑی کو روک لیا اور نعرے بازی کی۔