(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نےاین جی اوز کےگرد گھیرا تنگ کر دیا،تمام ورکنگ این جی اوز کا فوری طور پرفنانشل آڈٹ کرنے کا حکم دے دیاگیا۔
محکمہ داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 600 سے زائد این جی اوز کام کر رہی ہیں، جبکہ 17 ہزار این جی اوز کو پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے،محکمہ داخلہ نے تمام ورکنگ این جی اوز کے فنانشل آڈٹ اور ان تنظیموں کی فنڈنگ کو چیک کرنے کا حکم دیا ہے۔
حکام کے مطابق ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کے خلاف مقدمات درج ہونگے، ان کے کیسز سی ٹی ڈی کے حوالے کیے جائیں گے۔