نوسرباز سرگرم، 14 بکرے لے اڑے

3 Aug, 2019 | 09:25 AM

Shazia Bashir

ندیم خالد: عید قرباں آتے ہی نوسرباز سرگرم ہوگئے، اقبال ٹاؤن کی حدود میں نوسر باز شہریوں کو نشہ آور چیزکھلا کر14 بکرے لے اڑے۔

اقبال ٹاؤن کی حدود میں نوسر بازاپنا کام دکھا گئے، نشہ آور چیزکھلا کرشہریوں کے  14بکرے غائب کر دیئے، نشہ آور چیز کے باعث بے ہوش ہونے والے شہریوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ شہریوں کی شناخت تیرہ سالہ داؤد اور 39سالہ رانا شاہد کے نام سے ہوئی، متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ نوسربازوں کے خلاف تھانے میں درخواست دے کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں