جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں  جاری

3 Aug, 2019 | 09:01 AM

Shazia Bashir

عثمان الیاس: جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، مارکیٹ میں سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ جھنڈیاں، ٹوپیاں اور بیچ سمیت بچوں کیلئے خاص طور پر تیار کی گئی دیگر اشیاء توجہ کا مرکز بن گئیں۔

پاکستان کی آزادی کے 72 سال مکمل ہونے پر جشن کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، اس حوالے سے مارکیٹ میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ جھنڈیاں، بیچ، ٹوپیو ں کیساتھ دیگراشیاء لوگوں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے اس کی آزادی کے جشن کو منانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، آزادی کی خوشی میں دوکاندارحضرات بھی خوبصورت اور دیدہ زیب اشیاء متعارف کروا رہے۔

شہریوں نے جشن آزادی کو بھر پور انداز میں منانے خریداری شروع کر دی، شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک اور اس کے آزادی جشن کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیے۔   

مزیدخبریں