لاہور میں مویشی منڈیاں لگانے کے انتظامات مکمل، افسران کی چھٹیاں منسوخ

3 Aug, 2018 | 05:31 PM

حرااعوان

راؤدلشاد: میٹروپولیٹن کارپوریشن اور زونل افسران کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ جبکہ عارضی مویشی منڈیاں 10 اگست سے فنکشنل کردی جائیں گی۔

سٹی 42 کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نےعید قرباں کی مناسبت سے شہر میں سات مویشی منڈیوں کے قیام کےانتظامات مکمل کرلیے ہیں جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا کو فوکل پرسن مقرر کردیاگیا۔ سٹی42 سےگفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر کی آبادی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے 7 عارضی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہےتاہم بیوپاریوں کوپانی کی فراہمی، چارے کےلیے کھرلیوں کی تعمیر اور ٹینٹس کی فراہمی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی 

 علاوہ ازیں ایک سوال کے جواب میں لارڈمیئر لاہور کا کہنا تھا کہ عارضی مویشی منڈیوں میں ویٹرنری ڈاکٹرز اور ویکسینیشن ٹیمیں موجود ہونگی۔ عارضی مویشی منڈیاں رائے ونڈ روڑکے آرائیاں موڑ، ڈی ایچ اے فیز نائن کےقریب نشاط مل ہڈیارہ ڈرین، لکھو ڈیر سبزی منڈی، عثمان غنی روڑ سگیاں، گورنمنٹ ایمپلایز ہاؤسنگ سوسائٹی واپڈا ٹاؤن، شاہ پور کانجراں کے مقامات پر لگائی جائینگی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں۔۔۔پنجاب بھر کے اساتذہ کے وارے نیارے، عید سے قبل ہی بڑی خوشخبری مل گئی 

 واضح رہے کہ مویشی منڈیوں کےانتظامات کےحوالےسےلارڈمئیرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا ،پی ایس او ٹو میئر لاہور میاں وحیدالزمان ،طارق آفندی ،آصف اقبال ،شیخ طاہر، ریحان وحید خان سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

مزیدخبریں