باسکٹ بال کے فروغ کا تربیتی کیمپ 6 اگست سے شروع

3 Aug, 2018 | 04:57 PM

حرااعوان

علی ساہی: پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پیک سپورٹس کے تعاون سے ملک میں باسکٹ بال کے فروغ کا تربیتی کیمپ 6 اگست سے شروع ہوگا۔    

سٹی 42 کے مطابق کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے جمنیزیم ہال میں ٹرائلز کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ کیمپ کے لئے 150 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ دو غیر ملکی کوچز کیمپ میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ کیمپ کے اختتام پر دوبہترین کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لئے تھائی لینڈ بھجوایا جائے گا۔ کیمپ کا مقصد باسکٹ بال کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔

مزیدخبریں