ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین،لاہور اور روالپنڈی میٹرو بس منصوبے کا اہم ریکارڈ نیب کو مل گیا

 اورنج لائن ٹرین،لاہور اور روالپنڈی میٹرو بس منصوبے کا اہم ریکارڈ نیب کو مل گیا
کیپشن: City42 - NAB, Ahad Cheema
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کرپشن کیس میں گرفتار احد خان چیمہ کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت، نیب نے اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور راولپنڈی بس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ نیب حاصل کر لیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف کیلئے پنجاب میں حکومت بنانا بڑا امتحان بن گیا

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل مینجر کو ریکارڈ کی فراہمی کے لئے خط لکھا تھا۔ نیب لاہور کی جانب سے تینوں میگا پراجیکٹس سے متعلق مصدقہ آڈٹ اعتراضات کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لئے گئے ہیں۔

خبر پڑھنامت بھولیں۔۔۔۔پنجاب بھر کے اساتذہ کے وارے نیارے، عید سے قبل ہی بڑی خوشخبری مل گئی

 آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد احد چیمہ اور دیگر کے خلاف کیس کو آگے بڑھایا جائے گا۔ احد چیمہ کے دور میں ہی میٹروبس لاہور کا منصوبہ مکمل ہوا جبکہ اوورنج لائن پروجیکٹ میں بھی انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔ چیئرمین نیب نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں گھپلوں پر انکوائری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی دوڑ، سانپ سیڑھی کا کھیل بن گیا
 واضح رہے کہ احد چیمہ کو 21 فروری کو نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔جوا ب تک نیب کی حراست میں ہیں۔