ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے عید سے پہلے بڑی خوشخبری آگئی

سرکاری ملازمین کیلئے عید سے پہلے بڑی خوشخبری آگئی
کیپشن: City42 - Eid, Government Employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وفاقی حکومت کے زیر انتظام محکموں اور اداروں کے ملازمین کے لئے  بڑی عید سے پہلے بڑی خوشخبری آگئی، سترہ اگست کو ملازمین کو تنخواہ جبکہ ریٹائرڈ ہونے والوں کو پنشن دینے کی سمری اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان کو ارسال کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت  نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے ڈپٹی سیکرٹری ایکپنڈیچر نے سمری اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو کو ارسال کر دی ہے۔سمری کے مطابق وفاقی حکومت کے محکموں اور اداروں کے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دی جائیگی، عیدالاضحیٰ 22 یا 23 اگست کو بنے گی،اس کا حتمی فیصلہ چاند نظر آنے پر ہوگا۔

سمری متن کے مطابق عید سے پانچ روز قبل تنخواہ دینا ہو گی، وفاقی اداروں اور محکموں کے ملازمین کو تنخواہ دینے کی تیاری مکمل کی جائے،سمری کے مطابق سترہ اگست کو ملازمین کو تنخواہ فراہم کی جائیگی جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو بھی پنشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریٹائرڈ ملازمین کو بھی سترہ اگست کو پنشن دینے کی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer