اعلیٰ پولیس افسران کی اکھاڑ بچھاڑ شروع

3 Aug, 2018 | 03:29 PM

حرااعوان

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے اعلیٰ پولیس افسران کی اکھاڑ بچھاڑ شروع کر دی ہے اور دو ایڈیشنل آئی جی، دو ڈی آئی جی اور دو ڈی پی او کے تقرر و تبادلہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

سٹی 42 کے مطابق یہ نوٹیفیکیشن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے جاری کر دیا ہے۔ آر پی او ملتان ایڈیشنل آئی جی ملک ابوبکر خدا بخش کو تبدیل کر کے ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کنور شاہ رخ کو تبدیل کر کے آر پی او ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ ملک ابوبکت خدا بخش کو ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں۔۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ،بڑی فیکڑی کو سیل کردیا 

 علاوہ ازیں ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی شاہد حنیف کو آر پی او گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ آر پی او گوجرانوالہ ذوالفقار حمید کو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔ ایس پی عمارا اطہر کو ڈی پی او بہاولنگر تعینات کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عمران یعقوب کو ڈی پی او ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے اس نوٹیفیکیشن پر فوری طور پر عمل درآمد کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں