ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ،بڑی فیکڑی کو سیل کردیا

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ،بڑی فیکڑی کو سیل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیاکے خلاف کریک ڈاؤن،ملاوٹ زدہ مرچیں تیار کرنے والی مہر شکیل مرچ گرائنڈنگ فیکٹری سیل کر دی گئی ۔

سٹی 42 کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ ٹیموں نے فیکٹری سے 2900کلو ناقص مرچیں، 1700کلو مصالحے، بھاری مقدار میں برادہ اور ملاوٹی اجزاء بھی برآمد کر لیے۔ ترجمان کے مطابق کھوکھر ویلج میں کام کرنے والی فیکٹری مر چوں میں چوکر،برادہ اورٹیکسٹائیل کلرز کی ملاوٹ کرتی پائی گئی۔ٹیموں نے مصری شاہ روڈ پر واقع یعقوب سنیکس پروڈکشن یونٹ کو بھی سربمہر کر دیا ۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں۔۔۔والدین اورطلباء دل تھام کے یہ خبر پڑھیں 

 علاوہ ازیں سنیکس یونٹ پر بچوں کیلئے ناقص آئل سے غیر معیاری رنگین پاپڑ تیار کیے جا رہے تھے۔غیر معیاری مصالحہ جات کے استعمال اور غلط لیبلینگ کرنے پر فیکٹری کو سیل کیا گیا۔ سنیکس پروڈکشن یونٹ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اورنمکو میں حشرات کی موجودگی پائی گئی۔ بدبودار چکن اورناقص تیل کے استعمال پر مین سولنگ روڈ غازی آباد پر معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو سیل کردیا گیا۔ دوسری جانب بسی موڑپر واقع گٹکا فروخت کرنے والے محسن پان شاپ کو بھی سیل کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر شہر بھر میں78فوڈ پوائنٹس کو جرمانے 188کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔