توقیراکرم: سکول کھلنے لگے،بچوں کی موجیں ختم، کتابوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، والدین اورطلباء نے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سٹی 42 کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہوئیں اور سکول جانے کا وقت آگیا مگر کتابوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ والدین اور طلباء کہتے ہیں کہ فری تعلیم تو دور مناسب قیمت میں کتابیں لینا محال ہو گیا ہے۔
یہ بھی لازمی دیکھیں۔۔۔محکمہ سکول ایجوکیشن میں ہیرا پھیری، انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں
دکانداروں کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمتیں اوپر نیچے ہونے کی وجہ سے پبلشر بھی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ کتابوں کی قیمتوں میں بیس سے پچاس فیصد اضافے نے طالب علموں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں.انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی جائے۔