تحریک انصاف کیلئے پنجاب میں حکومت بنانا بڑا امتحان بن گیا

3 Aug, 2018 | 01:27 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پاکستان تحریک انصاف کے لیے پنجاب میں حکومت بنانا مرکز سے بھی بڑا ٹاسک بن گیا، وزیراعلیٰ کس کو بنائیں کپتان کی مشکل حل نہ ہوسکی۔

خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب بھر کے اساتذہ کے وارے نیارے، عید سے قبل ہی بڑی خوشخبری مل گئی

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے نام پر پارٹی کے اندر کشمکش پائی جارہی ہے لیکن کپتان کسی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی دوڑ میں شامل امیدوار بھی پریشانی میں مبتلا ہیں,  جہانگیر ترین گروپ کی کوشش ہے کہ وسطی پنجاب سے وزیراعلیٰ لایا جائے جبکہ شاہ محمود قریشی گروپ کی کوشش ہے کہ جنوبی پنجاب سے وزیراعلیٰ بنایا جائے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی دوڑ، سانپ سیڑھی کا کھیل بن گیا
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا فیصلہ تو ہوا نہیں لیکن اراکین نے وزارتوں کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے۔ من پسند وزارتوں کے حصول کے لیے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔ اس حوالے سے عمران خان نے اراکین اسمبلی کے انٹرویوز بھی کیے ہیں۔

مزیدخبریں