محکمہ سکول ایجوکیشن میں ہیرا پھیری، انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں

3 Aug, 2018 | 01:27 PM

حرااعوان

جنید ریاض: سابقہ سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیر گورائیہ پر مبینہ کرپشن کا الزام، سرکاری گھر کی غلط الاٹمنٹ ، معطل اساتذہ کی پیسے لے کر تعیناتیوں اور ایجوکیشن کمپلیکس کے فنڈز میں کرپشن کے الزامات، محکمہ سکول ایجوکیشن نے انکوائری کرنے کی بجائے زاہد بشیر کو سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔

سٹی 42 کے مطابق زاہد بشیرگورائیہ کی مبینہ کرپشن کیخلاف سابق اے ای او سرور سیفی نے سیکرٹری سکولز کو درخواست دی تھی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نےانکوائری کرنےکی بجائےزاہد بشیر کوسی ای اوگوجرانوالہ تعینات کردیا۔ درخواست میں سرور سیفی نےزاہد بشیرگورائیہ پرسرکاری گھر کی غلط الاٹمنٹ اور کرایہ ادا نہ کرنے کا الزام لگایا تھا جبکہ معطل ہونے والے اساتذہ کو پیسے لے کر اہم پوسٹوں پر تعینات کرنے اور ایجوکیشن اتھارٹی کے فنڈز کے غلط استعمال کا بھی الزام لگایا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔پنجاب بھر کے اساتذہ کے وارے نیارے، عید سے قبل ہی بڑی خوشخبری مل گئی 

 ڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن نےسابقہ سی ای او ایجوکیشن سے الزامات کے حوالےسے تعیناتیوں، فنڈز اور سرکاری رہائش گاہ کے کرایہ کاریکارڈ طلب کر رکھاہے۔ تاحال زاہد بشیر پر لگائےگئےالزمات کےحوالے سےمحکمہ کوریکارڈجمع نہیں کراسکے۔ ڈی پی آئی سیکنڈری نےتمام ترریکارڈ دیکھنے کےبعد زاہد بشیر کیخلاف لگائی جانے والی انکوائری کا فیصلہ دینا ہے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سابقہ سی ای او زاہد بشیر کیخلاف انکوائری کی جاری ہے جلد فیصلہ کردیا جائےگا۔

یہ بھی دیکھیں۔۔۔

مزیدخبریں