پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹیٹیوٹ میں بڑا گھپلا،شکنجہ ڈالنے کی تیاری مکمل

3 Aug, 2018 | 12:39 PM

حرااعوان

سٹی42:پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹیٹیوٹ میں مبینہ کرپشن کے معاملات، تمام ترتحقیقات مکمل، محکمہ پی اینڈ ڈی نےتمام ترریکارڈ فرانزک آڈٹ ٹیم کو فراہم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانزک آڈٹ ٹیم نے پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹیٹیوٹ میں مبینہ کرپشن کی تمام ترتحقیقات مکمل کر لیں اورمحکمہ پی اینڈ ڈی نےتمام ترریکارڈ فرانزک آڈٹ ٹیم کو فراہم کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کےمطابق کسی قسم کی مالی بےضابطگی سامنےنہیں آئی۔ فرانزک ٹیم شواہد کے پیش نظررپورٹ مرتب کرکےجلد چیف جسٹس کوپیش کریگی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ڈالر نے پھر اُڑان بھر لی ، روپیہ منہ کے بل آگرا 

 ذرائع کے مطابق لاگت میں ساڑھے7ارب کا اضافی قانونی تقاضوں کومدنظررکھتے ہوئےکیا گیا۔لاگت میں اضافےکی تمام تر قانونی تفصیلات فرانزک آڈٹ ٹیم کوفراہم کر دی گئی ہیں۔مزید تحقیقات کیلئےکیس نیب کےسپرد کرنے پربھی غورکیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں