پنجاب بھر کے اساتذہ کے وارے نیارے، عید سے قبل ہی بڑی خوشخبری مل گئی

3 Aug, 2018 | 12:34 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 54 اساتذہ کو گریڈ 17 سے گریڈ 18میں ترقیاں دے دیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

خبر پڑھیں۔۔تحریک انصاف کیلئے پنجاب میں حکومت بنانا بڑا امتحان بن گیا

محکمہ سکول ایجوکیشن کیجانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے 54 اساتذہ کو ترقیاں دی گئی ہیں، اساتذہ کو ہیڈ ماسٹر اور سینئر سبجیکٹ سپشلسٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی، ترقی پانے والوں میں عرفان اکرام، غزالہ عنبرین، کلثوم اختر، صائمہ اصغر، سعدیہ قیوم ، طیبہ رانا، نذت پروین، رفعت سلطانہ، سعدیہ ناز، نبیلہ ناز، راشدہ پروین، شگفتہ احمداورسعیدہ نرگس سمیت دیگر شامل ہیں۔ان اساتذہ کو پندرہ دن کے اندر پوسٹنگ پر جوائنگ بھی دے دی جائے گی۔

خبر پڑھیں۔۔محکمہ سکول ایجوکیشن میں ہیرا پھیری، انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں
 

مزیدخبریں