ڈالر نے پھر اُڑان بھر لی ، روپیہ منہ کے بل آگرا

3 Aug, 2018 | 12:16 PM

Read more!

(سٹی 42) ڈالر نے پھر اُڑان بھر لی ، روپیہ منہ کے بل گرگیا، انٹربینک میں چالیس پیسے اضافے سے ڈالر 124 روپے40 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔ ترقیاتی بجٹ کی تیاریاں، صوبائی محکمے کے افسران متحرک ہوگئے

تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر شہر میں ڈالر کی پرواز جاری،اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسےاضافےکےبعد124روپے میں فروخت ہوا، فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالرکی قیمت کا انحصار نئی آنیوالی حکومت پرہےاوورسیزپاکستا نیوں کی جانب سے پیسے بھیجنے پر ڈالرکی قیمت کم ہوگی۔ نئی حکومت آئی ایم ایف کےپاس جاتی ہے توڈالر کی قیمت بڑھے گی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔اہلیان لاہور کیلئے بڑا تحفہ
ڈالر کی قدر میں مسلسل اتار چڑھاؤ  سےملکی صنعت کے تمام شعبے اور تجارتی سرگرمیاں معاشی جمود کا شکار ہوگئی ہیں،آٹو سیکٹر ،لیدر،سپورٹس اور دیگر شعبوں میں بزنس کمیونٹی نہایت محتاط انداز میں تجارت کررہی ہے،سرمایہ کار بھی غیر یقینی صورتحال کے باعث انوسٹمنٹ سے گریزاں ہیں۔

مزیدخبریں