زندہ دل لاہوریوں کیلئے بڑا تحفہ

3 Aug, 2018 | 11:35 AM

Sughra Afzal

(رضوان نقوی)لاہوریوں کیلئے بڑا تحفہ، جوبلی ٹائون میں ملک کا جدید ترین "انڈس ہسپتال پنجاب " تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا۔ 10 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے ہسپتال میں سو بیڈز پر مشتمل ڈائیلسز سنٹر کے مکمل اخراجات شیخ اعجاز ٹرسٹ برداشت کرے گا۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔تحریک انصاف کیلئے پنجاب میں حکومت بنانا بڑا امتحان بن گیا

سٹی 42 کے مطابق چیئرمین لیک سٹی گوہر اعجاز کو انڈس ہسپتال بورڈ کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔ جوبلی ٹائون میں انڈس ہسپتال پنجاب کا "گرے سٹرکچر"مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین لیک سٹی گوہر اعجاز، چیئرمین انڈس ریجنل بورڈ انوار غنی، سی ای او انڈس ہسپتال پنجاب ڈاکٹر عبدالباری خان، اقبال احمد قرشی، میاں محمد احسن نے ہسپتال کا دورہ کیا۔تقریب کے بعد لیک سٹی میں انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے بورڈ اجلاس میں چیئرمین لیک سٹی گوہر اعجاز کو انڈس ہسپتال بورڈ کا چیئرمین نامزد کیا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پنجاب بھر کے اساتذہ کے وارے نیارے، عید سے قبل ہی بڑی خوشخبری مل گئی

گوہر اعجاز نے اس موقع پر کہا کہ سو بیڈز پر مشتمل ڈائیلسز سنٹر کے مکمل اخراجات شیخ اعجاز ٹرسٹ برداشت کرے گا۔قرشی فائونڈیشن ٹرسٹ نے انڈس ہسپتال کیلئے ایک ارب روپے نقد،2 ارب مالیت کی اراضی عطیہ کی ہے۔چیئرمین این آر کیو فائونڈیشن نسیم ریاض نے ایک ارب روپے عطیہ دیا تھا۔ اس میگا پروجیکٹ کا آغاز کرنے والوں میں اقبال قرشی، جاوید اقبال، میاں محمد احسن، عارف الاسلام، انوار غنی، جاوید بھٹی شامل ہیں۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی دوڑ، سانپ سیڑھی کا کھیل بن گیا

چیئرمین مرکزی بورڈ یونس ہاشم بنگالی نے بتایا کہ چھ سو بیڈز پر مشتمل جدید ترین انڈس ہسپتال مارچ 2019 میں آپریشنل ہوجائے گا۔ انڈس ہسپتال پنجاب کے سالانہ آپریشنل اخراجات 3 ارب روپے ہونگے۔

خبر پڑھیئے۔۔۔۔لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

چیئرمین لیک سٹی گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ صنعتکار انسانیت کی فلاح کیلئے آگے آئیں اور رضائے خداوندی کیلئے اسں کار خیر میں حصہ لیں۔

مزیدخبریں