ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسے اللہ رکھے،میانمار زلزے کےملبے سے 5 دن بعد نوجوان زندہ بچ گیا

جسے اللہ رکھے،میانمار زلزے کےملبے سے 5 دن بعد نوجوان زندہ بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : میانمار میں جمعہ کو آنے والے شدید زلزلے کے پانچ دن بعد بدھ کے روز میانمار اور ترکی کی مشترکہ ٹیم کے ریسکیو اہلکاروں نے ایک 26 سالہ نوجوان کو ملبے سے زندہ نکالنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

میانمار میں 5دنوں  سے جاری لوگوں کی تلاش کے کام کے دوران جب کسی کے زندہ بچنے کی امید معدوم ہورہی تھی کہ اچانگ ملک کے دارالحکومت نیپیداو کے ایک ہوٹل میں زندہ بچ جانیوالوں کی تلاش میں  مصروف میانمار اور ترکی کی مشترکہ ٹیم کے کارکن اس وقت خوشی سے چیخ اٹھے جب انہوں  نے ملبہ سے ایک26سالہ نوجوان کو زندہ نکالنے میں  کامیابی حاصل کی۔ دھول مٹی سے اٹے ہوئے اس نوجوان کو جو غنودگی کے عالم میں  تھا، ملبے میں   موجود خلاء میں  سراخ کرکے نکالاگیا۔

  میانمار میں آنےوالے زلزلہ کی شدت 7.7تھی جو ملک کا اس صدی کا سب سے تباہ کن زلزلہ ثابت ہوا ہے۔زلزلے کے مرکز سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر دور پڑوسی ملک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کم از کم11 اموات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ زلزلے سے میانمار کے مختلف علاقوں میں کثیرمنزلہ عمارتیں، پل اور سڑکیں تباہ ہو کر ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔