ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم تجارتی معاہدے، آذربائیجان کے صدر کے پاکستان دورہ کی تاریخ طے ہو گئی

Azerbaijan Pakistan trade, President Alham Aliof , Prime Minister Shahbaz
کیپشن: صدر الہام علیوف کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایک پرانی تصویر؛ وزیراعظم شہباز شریف کی موجودہ حکومت کے دوران پاکستان کے آذربائیجان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 26 یا 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

آذربائیجان کے صدر  الہام علیوف کے دورے کے دوران موٹر وے M-6، M-9 اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاہدے ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔  

ان مجوزہ معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائیل جبا روف 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے یہ دورہ اہم تصور کیا جا رہا ہے۔