ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کے ٹیرف میں کمی کی دو مزید خوشخبریاں

Electricity Tariff, Pakistan energy prices, fuel price adjustment
کیپشن: وزیراعظم نے بجلی کا عمومی ٹیرف کم کیا، اس کے بعد نیپرا نے بجلی کا ماہانہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا ایک کیس نمٹاتے ہوئے ، جنوری کے مہینہ کا ٹیرف کچھ کم کیا اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی ایک درخواست کا فیصلہ کرتے ہوئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تین ماہ کی بجلی کی قیمت تین روے فی یونٹ سے زیادہ کم کر دی۔ ""چوپڑیاں تے دو دو غالباً اسی کو کہتے ہیں۔  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعظم شہبازشریف  نے بجلی کی قیمت میں کمی کا جو اعلان کیا اس کے بعد کنزیومرز کو دو مزید خوش خبریاں ملیں۔ پہلی خوش خبری نیپرا کی طرف سے بجلی کی منتھلی ایڈجسٹمنٹ کی زیر التوا درخواست کا فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کمی کے کنزیومرز کے لئے  جنوری  کی منتھلی ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے بجلی کی قمت  3  روپے 2 پیسے فی یونت سسٹی کتنے کا اعلان کر کے سنائی گئی۔  کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی، کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

منتھلی ایڈجسٹمنٹ

 ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی،کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 3روپے 2پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی۔ باقی ملک کیلئے بجلی 46پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی،قیمتوں میں کمی سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف اپریل کے بلوں میں ملے گا،کے الیکٹرک کیلئے بجلی جنوری 2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی جبکہ باقی ملک کیلئے فروری 2025کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔ 

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 90 پیسےفی یونٹ سستی ہوگئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا جو نوٹیفکیشن کیا ہے اس کے مطابق  بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر تا دسمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی۔

 بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئی 
 
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 تک  3ماہ کیلئے ہوگا، بجلی صارفین کو کمی سے 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے، جس کے مطابق کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی، کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف اپریل کے بلوں میں ملے گا، کے الیکٹرک کیلئے بجلی جنوری2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی، باقی ملک کیلئے فروری2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فروری میں سماعت کی تھی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا اعلان کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2 ہزار تین سو 93 ارب روپے کے گردشی قرضے کے خاتمے کا بھی بندوبست کرلیا ہے، اگلے پانچ سال میں گردشی قرضہ گردش نہیں کرے گا، ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے آئی ایم ایف کو راضی کرنا انتہائی مشکل کام تھا، آرمی چیف اور ان کے رفقا کا معاشی استحکام کے لیے بھرپور تعاون رہا۔