درنایاب : خیابان فردوسی پرسیوریج لائن تبدیلی منصوبے نےواساحکام کیلئےمشکلات کھڑی کرناشروع کردیں
پلان سے ہٹ کر کھدائی ،نئی سڑک کومتاثرکرنےپرایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ نے اعتراض اٹھا دیا،واسانےپہلےشوق چوک سےشوکت خانم چوک کیجانب منصوبہ کاپلان بنایا،کسی بھی ادارےکواعتمادمیں لیےبغیرروٹ تبدیل کرکےنئی سڑک کھودنی شروع کردی،چیف انجینئر ایل ڈی اے نے چند روز قبل موقع پر دورہ کرکے زبانی اعتراض اٹھایا
ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کی جانب سےباقاعدہ تحریری اعتراض بھجوایا جانا متوقع ہے ، واسا منصوبہ کنسٹرکشن ڈویژن کےبجائے آپریشنز ونگ سے آپریٹ کروا رہا ہے،منصوبے پر کنٹریکٹر کی عدم دلچسپی سے دو ماہ کے بعد بھی کام نہ ہونے کے برابر ہے ، منصوبے میں مین روڈ پر 32 فٹ گہرائی کے ساتھ کھدائی کرنی ہے ،ایل ڈی اے کیساتھ معاملات حل نہ ہوئےتوروڈبحالی کی مدمیں بھاری فنڈزمنتقل کرناپڑسکتےہیں
خیابان فردوسی پرشوکت خانم سےشوق چوک کیجانب نئی روڈکوکھودکرنقصان زیادہ کیاجارہا ہے

Stay tuned with 24 News HD Android App
