ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی خدشات، کوئٹہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل

سکیورٹی خدشات، کوئٹہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سکیورٹی خدشات کی وجہ سے شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔

 ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے،  شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس منگل کی شب معطل ہوئی تھی، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔

 گزشتہ دو تین ہفتوں  کے دوران شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کی یہ تیسری بارمعطلی ہے، موبائل فون انٹرنیٹ سروس شہر اور گردونواح میں احتجاج کے مواقع پر معطل کی جاتی رہی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔