سٹی42: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام ڈائریکٹر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں سے آج 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ باقی رہ جانے والے آٹھ امیدوار آٹھ نشستوں پر پانچ سال کے لئے ڈائریکٹر منتخب قرار پا گئے۔ بلا مقابلہ منتخب ہونے والے 8 ڈائریکٹروں مین سے 4 ڈائریکٹرز عوامی جمہوری چین سے تعلق رکھتے ہین اور چار ڈائریکٹر پاکستانی ہیں۔
بدھ ۳ اپریل کی دوپہر اسٹاک ایکسچینج کےسالانہ اجلاس عام میں نئے ڈائریکٹرز کا انتخاب ہونا تھا۔
پی ایس ای کے چینی ڈائریکٹرز میں خاتون ڈائریکٹر گو جونمے,فو ہائو,فو چائوچینگ اور یو ہینگ شامل ہیں۔ پاکستانی ڈائریکٹرز میں ندیم نقوی,احمد چنائے,نہال قاسم اور ایم ڈی فرخ خان شامل ہیں۔
اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کی چیئرپرسن سابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ہیں۔