وقاص احمد : سندھ کے دور دراز گاؤں میں ہینڈپمپ کا پانی زہہریلا ہو گیا۔ زہریلا پانی پینے سے 5 بچے انتقال کرگئے.
سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو کے گاٶں نیاز بھٹی میں ہینڈ پمپ سے نکلنے والا پانی زہریلا نکلا، یہ پانی پینے سے دو روز میں پانچ بچے فوت ہوگۓ۔ ریسکیو اہلکاروں نے ان بچوں کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مزید دو بچوں کی حالت نلکے کا زہریلا پانی پینے سے خراب ہے
نلکے کا پانی پینے کے باعث فوت ہونے والے بچوں میں 8 سالہ مرید بھٹی،3سالہ ممتاز،5سالہ راشد علی،4سالہ سانیہ اور4سالہ ظمیراں بھٹی شامل ہیں۔
اس افسوسناک سانحہ کی خبریں سوشل میڈیا پر نیوز وائرل ہونے کے بعد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے دور دراز گاؤں میں پہنچ کر معلومات جمع کی ھ ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے علاقہ میں زیر زمین کے نمونے بھی حاصل کر کے ان کا لیبارٹری سے تجزیہ کروایا تو پانی میں زہریلہ مواد کافی مقدار میں موجود ہونے کی تصدیق ہو گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہےکہ بچوں کی اموات زرعی زمین میں لگے ہینڈ پمپ کا پانی پینے سے ہوئیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ کےمطابق ہینڈ پمپ کا پانی زہریلا ہے جس کو سِیل کردیا ہے۔