رانا وسیم احمد : کاکول میں مشکل مشقیں کرتے قومی کرکٹرز کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طرف سے افطار ڈنر کی دعوت مل گئی۔ کاکول کیمپ عید کی چھٹیوں کے لئے کیمپ بھی ایک روز پہلے ختم ہو جائے گا ۔
آرمی اسکول آف ٹریننگ کاکول ایبٹ آباد میں قومی کرکٹرز کی سخت فزیکل فٹنس مشقتوں سے بھرا ایک اور دن تمام ہو گیا۔ دن کے اختتام پر سخت مشقیں کرنے والے کھلاڑیوں کو یہ دل خوش کن خبر مل گئی کہ انہیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کیے ساتھ افطاری کرنے کے لئے جی ایچ کیو راولپنڈی مدعو کیا گیا ہے۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ عید کی وجہ سے مشکل مشقوں والا کیمپ بھی ایک روز پہلے ختم ہو جائے گا۔
کیمپ کے ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق ٹریننگ میں شریک قومی اسکواڈ اب سات اپریل کو کیمپ ختم کر کے ایبٹ آباد سے جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے گا جہاں آرمی چیف کی افطاری اور ڈنر کرنے کے بعد سب کرکٹر اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔ کاکول مین کرکٹرز کی جسمانی فٹنس بہتر بنانے اور ان کی جسمانی پرفارمنس کا تجزیہ کرنے کی اس سرگرمی کا مقصد نیوزی لینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز سے پہلے ٹیم میں شامل کئے جا رہے کھلاڑیوں کی جسمانی پرفارمنس کو بہتر بنانا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اٹھارہ اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہو گی ۔