حکومت نےعید الفطر کیلئے چھٹیوں کا اعلان کر دیا

3 Apr, 2024 | 08:35 PM

اویس کیانی: وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دیدی، پاکستان میں ملازمین 5 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے ۔

 میٹھی عید  پر  ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے ملازمین کیلئے 10 سے 12 اپریل تک سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ہفتے میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک تعطیلات ہوں گی.

 واضح رہے کہ ہفتہ 13 اپریل کو ہفتہ ہے اس طرح جہاں ہفتے کو پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے وہاں کیلئے نوٹیفکیشن 10 سے 12 اپریل کا جاری کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں