موبائل فون نہ دینے پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی

3 Apr, 2024 | 05:58 PM

اسرار خان ؛ رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں موبائل فون نہ دینے پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق مشن کالونی کے رہائشی 12 سالہ محمد ایان نے اپنی والدہ سے موبائل فون مانگا۔ ایان کی والدہ نے موبائل فون نہ دیا اور پڑوسیوں کے گھر چلی گئی، کچھ دیر بعد خاتون واپس گھر پہنچی تو ایان کی پھندا لگی لاش ملی۔ ایان نے دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لگایا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔

 پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے متاثرہ خاندان کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

مزیدخبریں