انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی

3 Apr, 2024 | 05:47 PM

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی قیمت کے متعلق خبر آگئی ۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 277.84 روپے سے بڑھ کر 277.92 روپے پر بند ہوا۔ 
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر6 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 98  پیسے پرآگیا، اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 4 پیسے کمی سے 76.03 روپے، سعودی ریال 26 پیسے کمی سے 73.98 روپے  کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 81 پیسے  اضافے سے 299.94 روپے، برطانوی پاونڈ 47 پیسے  مہنگا  ہوکر 350.32 روپے کا ہوگیا۔ 

مزیدخبریں