لیسکو ٹیم کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،16 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

3 Apr, 2024 | 03:33 PM

شاہد سپرا :  لیسکو ٹیم کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جہاں 16 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ 
 لیسکو ٹیم کی جانب سےکارروائیاں تیز گڑھ، رام پورہ، تقی پورہ، جنڈیالہ، منہالہ، موجوکی وملحقہ علاقوں میں کی گئیں۔ تمام ملزمان ٹرانسمیشن لائن میں کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف 4مختلف مقدمات درج کروادیئے گئے۔ 
ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 16764یونٹس چارج کیے گئے۔ 

مزیدخبریں