ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ، چیف جسٹس کے علاوہ  سپریم کورٹ کے 3 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے۔

 ذرائع کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے، چاروں خط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے، چاروں خطوط میں پاؤڈرپایاگیا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں،ذرائع نے بتایا کہ  خطوط کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے نام مشوک خطوط موصول ہونے کا معاملہ,سی سی پی او بھی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعدلاہور ہائیکورٹ میں بھی مشکوک خطوط کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں شامل 4ججز کے نام مشکوک خطوط موصول ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی ٹیم کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے،ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی 4ججز سے چیمبر میں ملاقات ہوئی۔
ہائیکورٹ کی سکیورٹی الرٹ ، آئندہ ایسا کوئی خط نہ وصول کرنے کی ہدایات جاری  کر دی گئی۔

  
 

Ansa Awais

Content Writer