عید الفطر : مردوں کی کثیر تعداد خریداری کرنے پہنچ گئی

3 Apr, 2024 | 03:02 PM

Ansa Awais

ارباز خان : ٹیکسالی گیٹ بازار میں مردوں کی کثیر تعداد خریداری کرنے پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی مارکیٹوں میں گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی اور لوگ عید کے لیے اپنے پسندیدہ لباس اور جوتے خرید رہے ہیں۔ پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح لاہور میں جہاں خواتین عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں مرد بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں وہ بھی مارکیٹو ں سے دیدہ زیب اور نفیس کرتوں اور قمیص شلوار کے ساتھ ساتھ جوتوں  کی خریداری کے لیے بازار پہنچے۔پشاوری چپل، کولا پوری اور دیگر چپلوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔شہریوں کیلئے جوتوں کے مختلف ڈیزائن سٹالوں پر سجائے گئے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ عید پر بہترین کپڑے اور جوتے پہن سکیں،جوتے تو پسند آجاتے ہیں مگر ریٹ سن کر پریشان ہو جاتے ہیں۔

جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث بازار میں رش پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔

خیال رہے کہ مرد زیادہ تر سادہ نفیس اور کاٹن کا سوٹ ہی پسند کرتے ہیں مگر اُن کی کوشش ہوتی ہے کہ ڈیزائن اور رنگ ایسا ہو جو دل کو بھا جائے۔ مارکیٹوں میں خواتین اور مردوں کے ساتھ بچے بھی آرہے ہیں تاکہ وہ اپنی پسند کے مطابق خریداری کریں اور عید پر اچھے سے اچھا لباس زیب تن کر سکیں۔




مزیدخبریں