اکبری منڈی میں شہریوں کی سہولت کیلئےبنایا گیا پل خستہ حالی کا شکار

3 Apr, 2024 | 02:18 PM

Ansa Awais

سٹی 42 : اکبری منڈی میں شہریوں کی سہولت کیلئےبنایا گیا پل خستہ حالی کا شکارہے۔
تفصیلات کے مطابق  پل خستہ حالی ہونے کی وجہ سے  اونچی نیچی جگہوں سے گزرنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے  پل زنگ آلود، جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے۔
شاہراہ پر ٹریفک کے باعث راہگیروں کو دشواری کا سامناہے ۔اس پر سفر کرنے والے بھی مشکلات سے دوچار ہیں ,  اس کی مرمت تو ابھی تک نہیں کی جاسکی البتہ اس پل کی جوائنٹ پلیٹس کے درمیان بھی فاصلہ بڑھتاجارہا ہے ۔

مزیدخبریں