علی ساہی : پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں دھاتی ڈور و پتنگ بازی کیخلاف خصوصی مہم جاری۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کی جانب سے ملزمان کیخلاف زیرو ٹالیرنس کے تحت کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کیخلاف 19 مقدمات بھی درج کیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 162 پتنگیں اور 27 چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔