سٹی42: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،مزدور کسان پارٹی اور پنجاب رکشہ یونین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف علی ٹاؤن رائیونڈ روڈ پر احتجاجی مظاہرے میں دیہاڑی دار مزدور طبقے نے شرکت کی اور نعرے بازی کی۔
مظاہرینکا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہے، دیہاڑی دار مزدور طبقہ 2وقت کی روٹی پوری کرنے کیلئے پریشان ہے اور حکومت عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے ظلم کر رہی ہے۔