(زاہد چودھری)ڈینگی مچھروں کی افزائش میں تیزی سے اضافہ،شہر کے 34 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد مچھروں کی افزائش بڑھی جس سےلاروا ملنے میں اضافہ ہونے لگا ہے۔مچھر بڑھنے سے ڈینگی کیسز کی اضافے کا سنگین خطرہ ظاہرکیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کےلیے مچھروں سے گھر کو پاک رکھنا ہم سب کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ دھبے دار جلد والا یہ مچھر پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے بعد ستمبر سے لے کر دسمبر تک موجود رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ مچھر 10 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجۂ حرارت میں پرورش پاتا ہے اور اس سے کم یا زیادہ درجۂ حرارت میں مرجاتا ہے۔
جہاں اس کی افزائش ہورہی ہے۔ ہم میں سے اکثر لوگ مچھر بھگانے والے سپرے یا کوائل کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تر کیمیکلز میں بھاری پن ہوتا ہے اور سانس لینے میں دشواری پیدا کرنے کے علاوہ گھر کے لوگوں کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔