راؤ دلشاد : صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نےکہا ہےکہ عدلیہ کو وہ مشورے دے رہے ہیں جنہیں عدلیہ آئین شکن قرار دے چکی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا سوشل میڈیا ایپ "ایکس"پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو عدلیہ کیخلاف ریفرنس بنانے میں ملوث ہیں، جن کے دور میں ججوں کو دھمکیاں دی گئیں، نوکریوں سے نکالا گیا، جو ریٹائر جج لگا کر "ڈیم فول عدالتی نظام" بنانے پر تلے تھے۔ عدلیہ کو مشورہ دینے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں۔