ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کا پراپرٹی کے این او سی کے حوالے سے بڑا اقدام

محکمہ ایکسائز کا پراپرٹی کے این او سی کے حوالے سے بڑا اقدام
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : عوام کی سہولت کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب  نے پراپرٹی کے این او سی کے حوالے سے بڑا اقدام لیتے ہوئے خرید وفروخت مزید آسان کر دی۔
تفصیلات کے مطابق خرید وفروخت کے لئے این اوسی لینے کے لئے ایکسائز دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔تمام متعلقہ اتھارٹیز کو سسٹم تک رسائی دے کرلاگ اِن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایل ڈی اے،کوآپرٹیو سوسائٹیز،ڈی ایچ اے،لینڈ ریونیو اتھارٹیز کو اتھارٹی ملے گی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں بقایا جات کلئیر ہونے پر متعلقہ اتھارٹی خود این او سی ڈاون لوڈ کرلے گیا۔
جبکہ زیر التوا واجبات کی ادائیگی یا متنازع پراپرٹی پر این او سی کے لئے ایکسائزدفاتر رجوع کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتھارٹیز کو این او سی کے اجرا کی سہولت سے پراپرٹیز کو فوری ٹرانسفر کرایا جاسکےگا۔اسی طرح ڈی جی ایکسائز کے حکم پر تمام متعلقہ اتھارٹیزکوآگاہ کردیا گیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer