گارڈن ٹاؤن:ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مارنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی

3 Apr, 2024 | 10:40 AM

Imran Fayyaz

(عرفان ملک)گارڈن ٹاؤن میں مزاحمت پرڈاکو نے شہری کو گولی مار دی۔ڈاکو کار سوار شہری اسلم کو لوٹ مار کے بعد مزاحمت پر گولی مار کر فرار ہوا۔
 ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈاکو  کوکیمپس پل کے قریب ڈولفن سکواڈ نے روکنے کی کوشش کی تو ڈاکو نے ڈولفن سکواڈ پر بھی فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ پر زخمی ہوکر گر پڑا۔
پولیس نے زخمی ڈاکو اور شہری شعیب کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو احمد عکاشہ عادی مجرم ،سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا ،ڈاکو کی فائرنگ سےشہری اسلم کی ٹانگ پر گولی لگی جو خطرے سے باہر ہے۔

مزیدخبریں