(فاطمہ عارف)شہر کی فضاپھر آلودہ ہونے لگی،ایئرکوالٹی انڈیکس 173 ریکارڈ،لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پرآگیا۔
شہر میں صبح صبح سورج کے جلوے جاری ہیں، ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کا راج بھی برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہرمیں سورج نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا۔صبح صبح ہی پارہ ہائی ہوگیا لیکن چلتی ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کی تپش کم محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجود درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائیگا۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہر تیسرے نمبر پرآگیا۔ ائیرکوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح173 ریکارڈ ہوئی۔