کوہلو؛ کوہ جندران کے جنگل میں آگ پندرہ کلومیٹر رقبہ پر پھیل گئی

3 Apr, 2024 | 02:30 AM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: کوہلو  میں کوہ جندران کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی آگ پندرہ کلومیٹر تک رقبہ میں پھیلی ہوئی ہے۔

آگ کو قابو میں لانے کے لئے لیویز کے اہلکاروں سے کام لیا جا رہا ہے لیکن ان کے  پاس آگ بجھانے کے لئے درکار سامان ناکافی ہے۔

 آگ بڑھتے بڑھتے 15 کلومیٹر تک کے پہاڑی علاقے میں آگ پھیل چکی ہے . لیویز کیو آر ایف کے 220 اہلکاروں و افسران پر مشتمل 10 ٹیمیں آگ بجھانے کے لئے پہنچی ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کیو آر ایف کے امدادی ٹیموں کے پاس آگ بجھانے کے جدید آلات نہ ہونے کے باعث آگ کی شدت کو کنٹرول میں مشکلات کا سامنا ہے۔  محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کا عملہ  اور افسران غائب  ہیں۔ کوہلو  کے  جنگل میں لگی آگ سے قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خدشہ  ہے۔

مزیدخبریں