ڈاکوؤں کی عیدی مہم؟ سٹور پر  دن دیہاڑے ڈکیتی

3 Apr, 2024 | 12:06 AM

This browser does not support the video element.

اسرار خان:  لاہور میں ڈاکو بھی عیدی مہم پر چل نکلے ۔ رائیونڈ سٹی میں 2 ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے جنرل سٹور لوٹ لیا ۔ سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔

واردات منگل کی سہ پہر سوا 3 بجے لاہور روڈ پر واقع ممتاز جنرل سٹور میں ہوئی ۔ سی سی ٹی وی میں 2 ملزمان دکان میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں ۔ایک ملزم شلوار قمیض جبکہ دوسرا پتلون شرٹ میں ملبوس ہوتا ہے ۔ ایک ملزم دکاندار پر پستول تانے کھڑا رہا، اسی دوران دوسرا ملزم کیش کاؤنٹر کا صفایا کرتا رہا ۔ملزمان دکان سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر موٹر سائیکل پر فرار ہو جاتے ہیں ۔  متاثرہ دکان مالک نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ رائیونڈ سٹی میں جمع کرا دی ہے 

مزیدخبریں