نواز شریف کے دورۂ سعودی عرب کا شیڈول تبدیل

3 Apr, 2023 | 11:40 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: نواز شریف کے دورۂ سعودی عرب کا شیڈول تبدیل ہوگیا، نواز شریف 11اپریل کو سعودی ائر لائن کی پرواز کے زریعے جدہ روانہ ہونگے۔ 

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے ہمراہ حسین نواز ، اہلیہ، اور بچے لندن سے جدہ روانہ ہونگے، جبکہ مریم نواز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ 11اپریل کو لاہور سے جدہ پہنچیں گی۔  نواز شریف اور مریم نواز کی پہلی ملاقات جدہ میں ہو گی۔ مریم نواز والد اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ مکہ میں عمرہ کی ادائیگی کرینگے۔ نواز شریف کی صاحبزادی اسماء نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ جدہ روانہ ہونگی۔

شریف خاندان تین روز مکہ اور جدہ میں قیام کرینگے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی جدہ میں نواز شریف سے ملاقات کرینگے۔ 

واضح رہے کہ 15 اپریل کو شریف خاندان کے تمام افراد مدینہ روانہ ہونگے۔ نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ نماز عید کی ادائیگی مدینہ منورہ میں کرینگے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد نواز شریف پاکستانیوں سے عید بھی ملیں گے۔

مزیدخبریں