ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

 وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کو وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس میں ملک کی سیاسی، صورتحال ، آئینی ، قانون اور پارلیمانی امور پر مشاورت کی گئی۔

 وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری اعلامئے کے مطابق  اجلاس نے دونکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا اور وفاقی وزیر قانون سنیٹر نزیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے کابینہ کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔

 وفاقی  کابینہ نے عدالت عظمیٰ کے حکم کے خلاف رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے سرکلر جاری کرنے کے معاملے پر غور کیا  جبکہ  رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ 

 وفاقی کابینہ نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 پر فی الفور دستخط کریں تاکہ ملک کو آئینی وسیاسی بحران سے نجات مل سکے.

Bilal Arshad

Content Writer