وزیرِ اعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی اورنیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات

3 Apr, 2023 | 08:47 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد نے اہم ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پاک ایران تجارت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔  وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے.حکومت بلوچستان کی با صلاحیت افرادی قوت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے.

واضح رہے کہ وفد میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین، وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی، ارکان قومی اسمبلی خالد حسین مگسی، زبیدہ جلال، احسان اللہ ریکی، روبینہ عرفان اور پروفیسر ڈاکٹر شہناز بلوچ شامل تھے.

مزیدخبریں