ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا فری آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا دورہ، انتظامات کو سراہا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ننکانہ صاحب میں فری آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا دورہ کیا اورشہریوں کی سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔

محسن نقوی نے مغل شادی ہال اور جمنیزم ہال میں قائم فری آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر زپر مرد و خواتین کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیااور شہریوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کے عمل کا معائنہ کیا ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہناتھا کہ سنٹرز پر انتظامات پہلے سے کہیں بہتر ہیں اور شہریوں کو عزت کے ساتھ آٹے کی فراہمی جاری ہے،میں انتظامیہ اور دیگر اداروں کو اچھے انتظامات پر شاباش دیتا ہوں،یہ کار خیر ہے اور آپ کی محنت سے اس نیک کام میں بہتری آئی ہے۔

محسن نقوی نے سنٹرز پر آٹا لینے کیلئے آئے مرد و خواتین سے گفتگو کی اور سہولتوں کے بارے میں پوچھا، محسن نقوی نے تصدیق سے آٹے کی فراہمی کے عمل کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ شہریوں کو آٹے کی فراہمی میں زیادہ وقت نہیں لگنا چاہئے،کم آمدن افراد کو مفت آٹے کی فراہمی کا بیڑا اٹھا لیا ہے،انتظامیہ کی کارکردگی اور صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مفت آٹا سنٹرز کے دورے کر رہا ہوں۔

محسن نقوی نے کہاکہ سنٹرز پر آٹے کے تھیلے وافر مقدار میں ہونے چاہئیں، کوئی آٹا لئے بغیر نہ لوٹے، سنٹرز پر موجود بعض خواتین کی جانب سے آٹا نہ ملنے کی شکایات پر محسن نقوی نے شکایات کے فوری ازالے کیلئے موقع پر ہی ہدایات دیں۔